Khoon e Jigar ki Roshnai se - Aah Filisteen! Wah Filisteen!
یہ ذکر ہے اُس وقت کا جب میں نے فلسطین کے روح فرسا حالات و واقعات کو قلم کی روشنائی اور خون جگر سے سینچنے کا عزم بالجزم کیا تھا۔ جب سورج نے کرہ فلسطین پر آگ اُگلی اور ایسی اُگلی کہ ارضِ فلسطین کا سينہ دہک اُٹھا، وہ زندہ لاشوں کی بھٹّی بن گئی! کیا معصوم بچے, کیا خوبصورت دوشیزائیں, کیا مرد و عورت سبھی اس آگ کے شراروں کا لقمہ بن گئے، جل کر بھسم ہو گئے۔ اُن سفّاک آتشیں پنجوں نے بہادر نوجوانوں کو بھی نہ چھوڑا جن کی جوانی پر اُن کے بوڑھے ماں باپ کو نازتھا، جن کے بازوئوں کی بے مثل قوت اُن کی بہنوں کا مان ہوا کرتی تھی۔ وہ بے رحم اور خونخوار آگ فطری نا تھی۔ بلکہ مغربی قوتوں کی داشتہ "امریکہ" کے ناجائز بچے "اسرائیل" کے کمینے پن، بغض اور بزدلی کی آگ تھی۔ جس کی سیاہ لپٹوں میں پوری دنیا آ گئی۔ اور میرا دل، میرا نا...