Posts

Showing posts from June, 2024

The Enchantment of Voice | آواز کا جادو | A short yet compelling story

Image
"!میں کہ رہی ہوں نا بھیّا ڈھائی سو250 روپے سے ایک روپیہ زائد نہیں دوں  گی..." اُس کی نرم اور مترنم ہنسی اُس چھوٹی مگر نفیس دکان میں گونجی تھی۔   اور دکان دار کی آنکھوں کی چمک میں یک لخت کئی گنا اضافہ ہوا۔  اُس نے چونک کر اُس دوشیزہ کی سیاہ نقاب کی جھری سے ہلکی سی نظر آنے والی شفاف کانچ آنکھوں میں دیکھا جن میں کسی سمندر کی نیلاہٹ کا عکس جھلک رہا تھا۔  "چلیں جی، آپ اتنی محبت سے اصرار کر رہی ہیں تو 250 ہی صحیح۔ آپ بھی کیا یاد رکھیں گی کس رئیس سے پالا پڑا تھا!"  وہ وارفتگی سے اُس کے نقابی چہرے کو تکتے ہوئے بولا۔  "ہممم وہ تو ہے ، بھیّا۔"  عادلہ کو دکان دار کے لو دیتے لہجے سے  یکایک ہی عجیب سا احساس ہوا ۔ اُس نے یوں ہی اپنے نقاب کو شانوں پر مزید پھیلایا، آنکھوں پر چشمہ کا پہرا چڑھایا اور سر کی جنبش سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنا من موہنا سوٹ تھامے کھڑی ہو گئی جو دکان دار 450 سے کم نہ بیچنے پر بہ ضد تھا لیکن اُس کی 20 منٹ کی تکرار اور اصرار بالآخر رنگ لائی۔   "واہ بھئی، 250 روپے میں اتنا نفیس اور دلاویز سوٹ! "  "پورے 150 روپے کم"  "تنا نفع